کراچی : شارع فیصل میٹروپول کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو روندنے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی : شارع فیصل میٹروپول کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، واقعے کی سی سی فوٹیجز سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر میٹروپول کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سنسنی خیز سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس نے خاتون کا ڈرامہ بے نقاب کر دیا ہے۔

حاصل کردہ فوٹیج میں سیاہ رنگ کی تیز رفتار کار کو موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مارتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹکر کے بعد گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے ایک نوجوان باہر نکلتا ہوا نظر آتا ہے۔

پولیس نے بتایا ابتدائی طور پر کار میں سوار خاتون نے خود گاڑی چلانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم فوٹیج سے ثابت ہوا کہ کار دراصل نوجوان چلا رہا تھا اور خاتون نے پولیس کو گمراہ کر کے ملزم کو موقع سے فرار کروایا۔

افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مقدمے میں کار سوار نوجوان اور خاتون دونوں کو نامزد کر دیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*