کراچی سی ٹی ڈی سندھ نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کاشف للو کے قتل میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو گرفتارکرلیا

کاشف للو کے قاتل 2سگے بھائی گرفتار کرلیے گئے
انس اور دانیال نے ناظم آباد میں کاشف عرف للو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
قتل کی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،ملزما ن کو پولیس کے حوالے کردیاگیا
کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے سائٹ اے کے علاقے نورس چورنگی کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے قتل واقدام قتل میں ملوث 2 ملزمان انس زاہد حسین اوردانیال علی کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشہوانی کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل گلبہار تھانے کی حدود میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارروائی کے دوران کاشف عرف للو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی گرفتار ملزمان کے خلاف گلبہارتھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2022/264 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت درج کیا گیا تھا۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے گلبہار پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کراچی سی ٹی ڈی سندھ نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے کاشف للو کے قتل میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو گرفتارکرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*