کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب ندی میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے شاویز کی لاش 40 گھنٹے بعد برآمد، سرچ آپریشن مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ کے قریب ندی میں ڈوبنے والے 4 سالہ بچے شاویز کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن 36 سے 40 گھنٹے بعد کامیاب ہوگیا، ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے بچے کی لاش ندی سے برآمد کرلی۔ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق شاویز گزشتہ روز سائیکل چلاتے ہوئے لیاری ندی میں جاگرا تھا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا تھا، جس کے بعد بچے کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو وہیکل اور غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز رات گئے تک بھی بچے کی تلاش جاری رہی، تاہم اندھیرے اور دیگر مشکلات کے باعث سرچ آپریشن میں دشواری کا سامنا رہا، جس کے بعد آج دوبارہ آپریشن شروع کیا گیا۔ترجمان کے مطابق مسلسل 36 سے 40 گھنٹے کی تلاش کے بعد ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم اور غوطہ خوروں نے بچے کی لاش برآمد کرلی۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کو بچانے کے لیے ندی میں چھلانگ لگانے والا 17 سالہ نوجوان گلاب بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا، جس کی لاش گزشتہ روز ہی برآمد کرلی گئی تھی۔شاویز کی لاش برآمد ہونے کے بعد سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*