کراچی: سنگدل سابق شوہر نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نیول کالونی میں ایک سنگدل شخص نے فائرنگ کر کے اپنی سابقہ بیوی اور دو معصوم بچوں کو زندگی کی بازی ہارنے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت سمعیہ اور ان کے دو بیٹوں، 14 سالہ شہروز اور 12 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ خونی واردات گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کرائم سین سے ضروری شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا، جبکہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم شوکت مقتولہ کا سابق شوہر ہے جس نے دو سال قبل اسے طلاق دے دی تھی، تاہم گھریلو تنازع کے باعث اس نے اس انتہائی قدم کا انتخاب کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*