کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر سے خاتون اور بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7-D میں خواجہ غریب نواز مسجد کے قریب گھر سے خاتون اور بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق واقعے میں 25 سالہ خاتون مہوش، 6 سالہ کشمیرہ اور 5 سالہ حسنین جاں بحق ہوئے، جبکہ ڈھائی سالہ بچی اشمیرہ شدید زخمی حالت میں ملی۔ابتدائی طور پر زخمی بچی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اسپتال میں وہ بھی دم توڑ گئی۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کے محرکات اور ملزمان سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*