کراچی: سرجانی ٹاؤن میں سفاکانہ قتل عام، ماں اور 3 معصوم بچوں کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 معصوم بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس نے مختلف زاویوں سے چھان بین اور سفاک ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور اس کے تین بچوں کے دل دہلا دینے والے قتل کے واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے سسر محمد یامین کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ مدعی نے بتایا کہ تقریباً 10 سے 12 سال قبل ان کے بیٹے دانش کی شادی مہوش سے ہوئی تھی، واقعے کے دن شام ساڑھے 4 بجے بہو مہوش نے فون کر کے بی سی (کمیٹی) بھیجنے کا کہا۔

بعد ازاں رات سوا 8 بجے بیٹے دانش نے روتے ہوئے فون کیا اور کہا کہ "میں برباد ہو گیا ہوں، کسی نے میری بیوی اور دو بچوں کو قتل کر دیا ہے جبکہ چھوٹی بیٹی اشمیرہ شدید زخمی ہے”۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ہم فوراً بیٹے کے گھر پہنچے جہاں پولیس پہلے سے موجود تھی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔

شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی جانے والی معصوم بچی اشمیرہ بھی رات گئے دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس کے بعد مقتولین کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

مقدمے میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی نامعلوم شخص نے ان کی بہو، پوتے اور پوتیوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر بے دردی سے قتل کیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مختلف زاویوں سے چھان بین اور سفاک ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*