کراچی: رینجرز کی بڑی کامیابی؛ 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ’چیتا گینگ‘ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر)
پاکستان رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کے علاقے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث “چیتا گینگ” کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں گینگ کا سرغنہ محمد حسین ولد محمد ایوب اور اس کا ساتھی عبدالواحد ولد پایو خان شامل ہیں۔ رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بغیر کاغذات موٹرسائیکل، تین موبائل فون، ایک جعلی سرکاری کارڈ، نجی سیکیورٹی کمپنی کا بیلٹ اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ گینگ کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان 100 سے زائد جرائم میں ملوث ہیں۔مرکزی ملزم محمد حسین گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرتا تھا، جبکہ عبدالواحد چوری شدہ اور چھینا گیا سامان فروخت کرنے کا کام کرتا تھا۔رینجرز کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*