
کراچی کے اسٹیڈیم روڈ پر دھوراجی کٹ کے قریب کار پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کار سڑک کنارے کھڑی تھی کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار پر تین گولیاں لگیں جبکہ 33 سالہ رضوان کے پاؤں میں گولی لگی۔زخمی کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی کے بیان میں کسی چیز کے چھینے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے جائے وقوعہ کے اطراف موجود سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنا شروع کردی ہیں۔
