کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 33 گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال

کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 33 گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی فراہمی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور K-3 پمپس ہاؤس میں کے الیکٹرک کے فیڈرز کی 33 گھنٹے سے زائد تعطل کے بعد بالآخر مکمل بجلی بحال کر دی گئی ہے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں واٹر کارپوریشن نے پانی کی فراہمی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

ترجمان واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بتایا کہ اتوار کی صبح 6 بجے کے الیکٹرک کیمین کیبل میں اچانک تکنیکی خرابی (کیبل فالٹ) پیدا ہوئی، جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور 21 میں سے 10 پمپس مکمل طور پر بند ہو گئے۔

کے الیکٹرک کی ٹیموں نے گزشتہ رات 3 بجے کے قریب بجلی بحال کی، لیکن صبح 5 بجے K-3 پمپس ہاؤس کے دوسرے فیڈر میں ایک بار پھر کیبل فالٹ آ گیا، جس سے بجلی صرف 2 گھنٹے چلنے کے بعد دوبارہ

مسلسل 33 گھنٹے تک بجلی کی غیر یقینی صورتحال اور پمپس کی بندش کے باعث کراچی کو مجموعی طور پر 238 ملین گیلن پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کے شرقی، وسطی، جنوبی اور ملیر کے اضلاع سمیت متعدد گنجان آباد علاقوں میں پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہوا اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے دوسرے فیڈر کی مکمل بحالی کے بعد اس وقت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 21 میں سے 19 پمپس کو فعال کر دیا گیا ہے اور ان سے شہر کی جانب پانی کی پمپنگ جاری ہے۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ لائنوں میں ایئر پاکٹس اور پریشر ڈراپ ہونے کی وجہ سے پانی کی مکمل فراہمی معمول پر آنے میں کچھ وقت لگے گا، تاہم تمام متاثرہ علاقوں کی واٹر سپلائی لائنز کو بحال کیا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*