
جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کے پیشِ نظر شارعِ فیصل پر نرسری بس اسٹاپ سے ایئرپورٹ جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے گاڑیوں کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے متبادل روٹس کا انتخاب کریں۔
