کراچی: ترقیاتی کام کے باعث سر سید فلائی اوور حسن اسکوائر ٹریک آج رات سے بند، ٹریفک ایڈوائزری جاری

کراچی (30 ستمبر 2026): ترقیاتی کام کی وجہ سے سڑک کی بندش کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق آج رات سے ترقیاتی کام کے باعث سر سید فلائی اوور حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سمت ٹریفک کیلیے مکمل طور پر بند کر دی جائے گی، ترقیاتی کام مکمل ہونے تک فلائی اوور مکمل بند رہے گا۔
متبادل راستے
نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی ٹریفک نیپا سے بائیں جانب مڑتے ہوئے راشد منہاس روڈ اختیار کرے گی جبکہ ملینیم مال سے دائیں جانب مڑ کر اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جا سکے گی۔

گلشن اقبال بلاک نمبر 1، بلاک نمبر 2، بلاک نمبر 5، بلاک 13-D، عیسیٰ نگری اور عزیز آباد جانے والی چھوٹی ٹریفک نیپا فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب مڑتے ہوئے سردار علی صابری روڈ اور رب میڈیکل سگنل کے ذریعے عزیز آباد اور عیسیٰ نگری کی جانب جا سکے گی۔

ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو متبادل راستوں کی رہنمائی فراہم کرنے کیلیے کراچی ٹریفک پولیس کا عملہ اہم مقامات اور ڈائیورژن پوائنٹس پر موجود رہے گا، شہری دوران سفر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر ضروری پریشانی سے بچنے کیلیے متبادل راستے اختیار کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*