کراچی ترقیاتی مشن: میونسپل کمشنر ابرار جعفر کا 700 سے زائد اسکیموں کا جائزہ، غفلت پر سخت کارروائی کا انتباہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر کراچی ابرار جعفر نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام اسکیموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ میونسپل کمشنر نے ضلع ویسٹ میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سرجانی ٹاؤن، توری بنگش روڈ، بلدیہ اسٹیڈیم سمیت دیگر جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈی جی ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے میونسپل کمشنر کو جاری کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں منصوبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور تکمیل کے مراحل سے آگاہ کیا گیا۔ ابرار جعفر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کام میں تاخیر یا معیار میں کمی پائی گئی تو متعلقہ کنٹریکٹر اور انجینئر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ تمام جاری منصوبوں کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں جلد از جلد کمی لائی جا سکے میونسپل کمشنر کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اس وقت شہر بھر میں 700 سے زائد ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر کا انفراسٹرکچر بہتر ہوگا اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*