کراچی: تاجروں کے مطالبے پر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 1 ماہ کی توسیع

موبائل و الیکٹرانکس تاجروں کے مسائل ایف پی سی سی آئی اجلاس میں زیرِ بحث، محمد منہاج گلفام نے آسان ٹیکس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں آسان ٹیکس اسکیم اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں کاروباری و تاجر برادری کے نمائندگان اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کی، جبکہ سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، چیئرمین پالیسی ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین، ایف بی آر کے چیف کمشنر آر ٹی او ون قاضی منظر فرمان سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد منہاج گلفام نے موبائل اور الیکٹرانکس مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کو درپیش ٹیکس مسائل اجاگر کیے۔ انہوں نے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ مدت میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا۔محمد منہاج گلفام کا کہنا تھا کہ کاروباری مصروفیات کے ساتھ ساتھ ٹیکس پورٹل کے تکنیکی مسائل کے باعث متعدد تاجروں کو ریٹرن جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے اضافی مہلت دی جانی چاہیے۔اجلاس میں محمد منہاج گلفام کی درخواست پر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔انہوں نے موبائل اور الیکٹرانکس کے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ آسان ٹیکس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو ٹیکس نیٹ میں شامل کریں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*