
کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق ممبر مینجنگ کمیٹی پر گلبہار تھانے میں تشدد کے معاملے پر وکلا نے سٹی کورٹس میں پولیس کے داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے سٹی کورٹ کے دروازے سائلین کے لیے بھی بند کردیے۔
وکلا نے پولیس اہلکاروں کو بھی سٹی کورٹ کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
وکلا کی ہڑتال کے باعث جیلوں سے بھی قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا، کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد سٹی کورٹ میں عدالتی امور معطل ہو کر رہ گئے۔
