کراچی: آج سے 16 ستمبر تک بارش کی پیش گوئی میئر کراچی کا بلدیاتی اداروں کو فیلڈ میں رہنے کا حکم

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت تمام متعلقہ بلدیاتی اداروں کے عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ تمام اہم شاہراہوں اور نالوں پر پانی کی فوری نکاسی کے لیے ڈی واٹرنگ پمپس اور پمپنگ اسٹیشنز فعال رکھے جائیں جبکہ عملہ 16 ستمبر تک فیلڈ میں موجود رہے۔ میئر کراچی کے مطابق شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے اور کام میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*