کراچی، زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے ورثا کا احتجاج

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے ورثا  نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو بند کردیا۔

ہائی وے بلاک ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگئی، ٹھٹھہ جانے اور آنے والی دونوں شاہراہیں مکمل بند رہیں۔

مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری اور کیس میں دہشتگری کی دفعات شامل کرنے کے مطالبات کئے۔

ایس ایس پی ملیر اور دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر بچی کے اہلخانہ اور مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دلایا کہ 24 گھنٹے کے اندر قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج کو ختم کردیا اور نیشنل ہائی  وے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملیر بن قاسم سے 2 روز قبل لاپتا ہونے والی بچی کی لاش ملی تھی، پوسٹ مارٹم میں بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی کے ہاتھ، پیر بندھے ہوئے تھے، بچی کے جسم سے مختلف نمونے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں، پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*