کارگو کلیئرنس میں تیزی کے لیے چوبیس گھنٹے ای-ڈیلیوری آرڈرز اور رات کے معائنے کی تجویز

Report: Irfan Farooqi

کراچی، 8 اکتوبر 2026: چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد SI(M) S.Bt (ر)ؒ کی زیرِ صدارت کے پی ٹی ہیڈ آفس میں شپنگ کنیکٹیویٹی اینڈ آپٹیمائزیشن ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کارگو کلیئرنس کے عمل کو تیز، مؤثر اور قابلِ پیش گوئی بنانے کے لیے فزیکل اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور کرنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں معیاری 24/7 الیکٹرانک ڈیلیوری آرڈرز، رسک بیسڈ انسپیکشنز، نان اِنٹروسیو اسکیننگ، مشترکہ معائنوں اور مشترکہ سیمپلنگ کی تجاویز پیش کی گئیں۔ ٹرمینل آپریٹرز نے رات کے اوقات میں معائنے کے لیے آمادگی ظاہر کی، جبکہ پاکستان کسٹمز سے چوبیس گھنٹے آپریشنز کو ممکن بنانے کی درخواست کی گئی۔

ورکنگ گروپ نے UNCTAD LSCI/PLSCI بینچ مارکس، لائنر کنیکٹیویٹی اور ٹرانس شپمنٹ کا بھی جائزہ لیا، جبکہ چیئرمین کے پی ٹی نے روڈ اور ریل رابطوں کی بہتری کو ترجیح قرار دیا۔ پِپری کوریڈور فروری 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ چیئرمین نے خصوصاً کسٹمز اور PSW کو تجارتی و لاجسٹکس اداروں کے ساتھ اجلاسوں کے لیے KPT Staff College مفت استعمال کرنے کی پیشکش کی، تاکہ جاری تجارتی سہولت کاری اقدامات اور PSW کے مؤثر استعمال کے حوالے سے آگاہی مزید بہتر بنائی جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*