
کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز روڈ حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانانی کو امتناعِ منشیات کے مقدمے میں بھی بری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمہ کے خلاف منشیات کے استعمال کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ میڈیکل رپورٹس اور بلڈ ٹیسٹ میں منشیات کے استعمال کی علامات نہیں پائی گئیں، جس کی بنیاد پر عدالت نے تمام الزامات خارج کرتے ہوئے بریت کا حکم دیا۔ کارساز پولیس نے حادثے کے بعد نتاشہ کے خلاف منشیات کے استعمال کا مقدمہ درج کیا تھا۔ نتاشہ مرکزی حادثہ کیس میں متاثرہ خاندان سے راضی نامے کے بعد پہلے ہی بری ہو چکی ہیں۔
