
سکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کےخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھ کر انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
