‎ڈالرز نہیں، ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا

بینکوں نے ایل سیز کھولنے سے انکار کردیا، بینکس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایل سیز نہ کھولیں کیونکہ ڈالرز نہیں، شبرزیدی

4 ملین ڈالرز کی ایل سیز التوا کا شکار ہیں ایل سیز کے التوا کی وجہ سے ملک میں کسی قسم کاخام مال نہیں آرہا، بحران بڑھ چکا

اسحاق ڈارنے امپورٹ کی بنیادپرمعیشت چلائی لیکن ملک تباہ کردیا، وزیرخزانہ کی وجہ سے آج ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے

معیشت کےلیے حکام کے غیرملکی دوروں پرپابندی لگائیں، پٹرول کے استعمال کو کم کیا جائے تاکہ معیشت کوسہارا ملے، گفتگو

کراچی (بزنس ڈیسک) سابق چیئرمین ایف بی آر و ماہرِمعاشیات شبرزیدی نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہے بینکوں نے ایل سیز کھولنے سے انکار کردیاہے اور بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایل سیز نہ کھولیں کیونکہ ڈالرز نہیں۔ شبرزیدی نے کہا کہ میری نظر میں حکومت نے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے میری اطلاعات کے مطابق 4 ملین ڈالرز کی ایل سیز التوا کا شکار ہیں ایل سیز کے التوا کی وجہ سے ملک میں کسی قسم کاخام مال نہیں آرہا۔ شبرزیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی ٹیکس کلیکشن نہ بڑھانے تک مذاکرات سے انکار کر دیا ہے آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پہلے ٹیکس کلیکشن بڑھائیں پھربات ہوگی، آئی ایم ایف کہتاہے موجودہ حکومت نے ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا۔ماہرمعاشیات کا کہنا تھا کہ امپورٹ بڑھاتے ہیں تو ٹیکس کلیکشن نہیں ہو گی امپورٹ نہیں بڑھائیں گے تو ڈالرز کی مقدار موجود نہیں معیشت کیلئے اس حکومت نے ایک بھی مثبت قدم نہیں اٹھایا معاشی بحران بگڑتا جا رہا ہے ملک کی بہتری کیلئے نہیں سوچا جا رہا چیزیں موجودہ حکومت کے کنٹرول سے باہر نکل چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 2013 سے 2018 تک مصنوعی سہارے پر ڈالر کو رکھا اسحاق ڈارکے پاس کوئی راکٹ سائنس نہیں اسحاق ڈارنے امپورٹ کی بنیادپرمعیشت چلائی لیکن ملک تباہ کردیا اسحاق ڈار ذمہ دار ہیں جس کی وجہ سے آج ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔تجاویزشبرزیدی نے معاشی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کے استعمال کو کم کریں جس سے معیشت کو تھوڑا سہارا ملے ایسا قانون بنائیں کہ ہفتے میں3دن کوئی 1500سے بڑی گاڑی سڑک پر نہیں آئے۔انہوں نے تجویز دی کہ حج اور عمرے کو اسپانسر کرائیں تاکہ کمپنیاں خود تیل کے خرچے پورے کریں، معیشت کےلیے سرکاری حکام کے غیرملکی دوروں پرپابندی لگائیں۔ماہرمعاشیات نے مشورہ دیا کہ امپورٹڈ آئل استعمال کرنے والی کمپنیوں کومقامی آئل کے استعمال کا پابند کریں دوسرے ممالک میں جاکر بھیک مانگنے سے بہتر ہے بازار جلد بند کر کے بجلی بچائیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*