
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر ملکی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر دہشت گردی کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کی بزدلانہ کوشش کی گئی،تاہم استقبال کے لیے آنے والے جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنی قائد کی حفاظت کی۔
انکاکہنا تھا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں،قوم انہیں ہمیشہ یاد رکھےگی،شہداء کی یاد جمہوریت، ثابت قدمی اور قربانی کے عہد کی تجدید ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید بینظیر بھٹو کا مشن آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی ہے
بلاول بھٹو زرداری نےسانحہ کارساز کے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
