پی ٹی آئی کو کلین چٹ نہیں دی جاسکتی، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو کلین چٹ نہیں دی جاسکتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کسی کوشک نہیں 2018 کا الیکشن چوری شدہ تھا کیونکہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کووزیراعظم بنانےوالوں کوان کے رویے کا نہیں پتہ تھا، وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ اپوزیشن سے بات نہیں کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت بننے کے بعد ہی آئینی بحران پیدا ہوگیا تھا اور اب عمران خان کی وجہ سے یہ نالائق ہم پر حکومت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان جن پارٹیوں کو چور ڈاکو کہہ رہے ہیں جس کی اصل وجہ  خود پی ٹی آئی ہی ہے، چار سالو میں جو کیا ان کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا  ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی افواج ججز کو برا بلا کہہ رہے ہیں اور یہیں عدالتیں نواز شریف کو نکال رہی تھی اس وقت آپ خوش تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کو ایک مذاق بنا دیا ہے اور اب پاکستانی پاسپورٹ کو جلایا جارہا تھا۔

انہوں نے عمران خانا ور ان کی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو پی ٹی ائی کے ساتھ ہے وہ امر بل المعروف ہے اور جو آپ لا نہیں وہ غلط راستے پر  گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جن عمران خان نے اداروں کو تنقید کا نشانہ پر لیا اور افواج کے سرابرہان کے خلاف ٹرینڈ چلا رہے ہوں جب یہی آپ کی حکومت بنا رہے تھے تو آپ ان کے ساتھ تصاویر بنوارہے تھے، تب تو  سب کچھ ٹھیک تھا اور آج پاکستان کے ان افواج کو برا بلا کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آج کہہ رہے کہ جسٹس فائز عیسی کےخلاف ریفرنس ہماری غلطی تھی اور یہ  سال بعد کہہ ینگے کہ جو اج کررہے ہیں وہ غلط ہے تو پھر کیا کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*