پی ایس ایل 8 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا میلہ سجنے کو تیار

ملتان میں افتتاحی تقریب کا حتمی فیصلہ،نجم سیٹھی نے ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایات جاری کردیں

4 ٹیمیں اپنے 5، 5 میچز ہوم گراﺅنڈ پر کھیلیں گی، پلے آف کاسلسلہ ختم ہونے کے بعد فیصلہ کن معرکہ بھی 19مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا

ہم سپرلیگ کو بڑا، مضبوط اور بہتر کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کے کرکٹرز کیلیے اولین انتخاب بنانا چاہتے ہیں، مزید بہتر بنایا جائے گا، نجم سیٹھی

امید ہے کہ پاکستان کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ ایک بار پھر مستقبل کے اسٹارز کو آبھرنے کا موقع فراہم کرے گا، میڈیا سے بات چیت

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) ملتان میں پاکستان سپر لیگ 8 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا میلہ سجانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پاکستان سپر لیگ 8 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا،رنگارنگ افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں کرانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا،ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئنز لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا، شہر میں مجموعی طور پر 5مقابلے ہوں گے،راولپنڈی 11 جبکہ کراچی اور لاہور 9،9 میچز کے میزبان ہیں۔کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام ا?باد یونائیٹڈ کی ٹیمیں اپنے 5، 5 میچز ہوم گراﺅنڈز پر کھیلیں گی،پہلے مرحلے میں 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں میچز ہوں گے،26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور اور راولپنڈی میں مقابلے ہونے ہیں،15سے 17مارچ تک پلے آف میچز جبکہ فائنل بھی 19تاریخ کو لاہور میں کھیلا جائے گا، مجموعی طور پر 34 مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے، لیگ کے دوپہر میں ہونے والے میچز 2 بجے شروع ہوں گے۔کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں شام کے مقابلوں کا ا?غاز 7 بجے ہوگا مگر ملتان میں دوسرا میچ 6بجے شروع ہوا کرے گا،پی ایس ایل کے دوران ہی ویمنز ٹیم کے 3نمائشی میچز بھی کھیلے جائیں گے،ان میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گی۔لاہور میں میڈیا کانفرنس کے دوران پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ا?ٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کی تصدیق کرتے ہوئے میں انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں،میگا ایونٹ 4 مختلف شہروں میں ہو گا،ہمیں کورونا کی وجہ سے مسائل ہوئے مگر گذشتہ پی ایس ایل ایک بھرپور ایونٹ تھا جس سے مالی استحکام ا?یا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے زیادہ بڑے نام بھی ایکشن میں آئے،ہم لیگ کو بڑا، مضبوط اور بہتر کرتے ہوئے اسے دنیا بھر کے کرکٹرز کیلیے اولین انتخاب بنانا چاہتے ہیں، اس میں کرکٹ کے معیار پر کوئی بھی سوال نہیں اٹھا سکتا،ا?سٹریلیا، جنوبی افریقہ، یواے ای اور بنگلہ دیش سے اپنی لیگز پی ایس ایل سے پہلے شیڈول کیں، ان کو اندازہ ہے کہ شائقین میں مقبول ایونٹ شروع ہوگیا تووہ بھرپور توجہ حاصل کرے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کا یہ ٹورنامنٹ ایک بار پھر مستقبل کے اسٹارز کو ا?بھرنے کا موقع فراہم کرے گا، یہاں سے سامنے ا?نے والے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کیلیے راستے تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے، شائقین میچز دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہوئے تمام ٹیموں کو سپورٹ کریں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*