پیپلز پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی ہے۔

کراچی سے جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بےروزگاری اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے، جسے پاکستان قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بھی تین ماہ سے بند تھے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا، اشیائے خور و نوش کے نرخ عوام کی پہنچ سے بھی باہر ہو جائیں گے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ تو پہاڑ جتنا اور کمی چیونٹی جتنی بھی نہیں کی جاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 27 فروری سے لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا، کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*