پیٹرول 2.10 روپے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا: نئے نرخ 392.76 اور 399.64 روپے فی لیٹر مقرر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسےفی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی۔

اعلامیےکے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہےجس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 3،4 اور 5 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*