پیٹرول 2 روپے 71 پیسے اور ڈیزل 3 پیسے سستا پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے مقرر

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 14 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*