پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

اوگرا نے  نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کا تیل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستاکر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر  ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*