پٹرول بم گرادیا گیا

سوشل میڈیا پر کی گئی قیاس آرائیاں درست ثابت ہوگئیں۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اچانک 35 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کردیا گیا

پٹرول کی قیمت بڑھا کر 249.89 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 262.80 روپے، مٹی کا تیل 189.83 روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 187 روپے فی لیٹر ہوگئی ، نئی قیمتوں پر فوری اطلاق کردیا گیا

آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے اضافہ کیا، پٹرول کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی تاہم حکومت نے کوشش کی کہ عوام پر کم از کم بوجھ منتقل کیا جائے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا ،کارروائی کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کرنے کی دھمکی

اسلام آباد:(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کا اطلاق فی الفور ہوگا۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمت بڑھا کر 249.89 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262.80 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 189.83 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 187 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر خرانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 50 روپے سے زائد اضافے کی قیاس آرائی کی جارہی تھی تاہم حکومت نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کم از کم بوجھ منتقل کیا جائے۔وزارت خزانہ نے ا?ئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق صبح گیارہ بجے سے ملک بھر میں کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق 35 روپے اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 18 روپے اضافے کے ساتھ 189 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 18 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 187 روپے تک پہنچ گئی ہے، دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرزفیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔انٹرسٹی بسوں کے کرائے میں 100 روپے سے200 روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لیے کرائے میں 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے پر تنبیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کردیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*