
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اجلاس کے دوران واضح کیا گیا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ٹارگیٹڈ کارروائیاں پاکستان کا آئینی و دفاعی حق ہیں، جبکہ کسی بھی جواز پر پُرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی صورت میں فیصلہ کُن طاقت اور قانون کے ساتھ بلاامتیاز اور بغیر کسی جھجھک کے نمٹا جائے گا۔
