پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے پیش قدمی کیوں روکی؟

حکومتی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پیش قدمی کیوں روکی ہے؟

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے پی ایس ایل کے میچ کی وجہ سے پیش قدمی روک لی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا میچ ختم ہونے تک پولیس پیش قدمی نہیں کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس زمان پارک کے گرد محاصرہ جاری رکھے گی۔

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد اور لاہور پولیس کا آپریشن گزشتہ روز سے جاری ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*