پولیس مقابلے،6 زخمی ڈکیت گرفتار

: سائٹ سپر ہائی وے، سچل اور ٹیپو سلطان سمن آباد پولیس کااسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاو¿ن

سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسکیم 33 احسن آباد النور سوسائٹی سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

سپرہائی وے کچا پکا روڈ اسکیم 33 عندلیب سوسائٹی ہاشم چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوزخمی حالت میں دھرلیے

ٹیپو سلطان پولیس نے عبدالقدیر روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا،غیر قانونی اسلحہ اور سامان برآمد

کراچی ( کرائم رپورٹر ): سائٹ سپر ہائی وے، سچل اور ٹیپو سلطان سمن آباد پولیس نے مقابلوں کے بعد چھ اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاکے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسکیم 33 احسن آباد النور سوسائٹی فیز ون گراونڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی ڈاکو کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 35 سالہ زوہیب ولد انور کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔رفتار ملزم سے ایک پستول مع ایمونیشن، موبائل فون، کچھ نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی، گرفتار ملزم سے علاج و معالجے کے بعد اس کے فرار ہونے والے ساتھی اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔اسی طرح سچل پولیس نے سپرہائی وے کچا پکا روڈ اسکیم 33 عندلیب سوسائٹی ہاشم چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی ملزمان کو پولیس کی حراست میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 32 سالہ شانی احمد ولد ابراہیم اور 31 سالہ زوہیب ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے 2 نائن ایم ایم پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز، کچھ نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔دریں اثنا ٹیپو سلطان پولیس نے عبدالقدیر روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوو¿ں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کو پولیس کی حراست میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت شاہ رخ اور محمود کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے 2 پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز، کچھ نقدی اور ایک موٹرسائیکل برا?مد کی گئی، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی النور سوسائٹی اسکیم 33 فیز 01 گراو¿نڈ کے قریب پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ڈکیتوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو زوہیب ولد انورکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسکو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون C3 میں پولیس مقابلہ دو طرفہ فائرنگ کے بعد 2 مبینہ ڈکیت گلشیر اور انس کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا زخمی حالت میں گرفتار ملزمان درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے ملزمان اجمیر نگری،تیموریہ ،اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*