‎پولانی گروپ کا ایک نیا سنگ میل

GRAND OPENING OF POLANI GROUP’s NEW HEAD OFFICE

نیو ہیڈ آفس کی گرینڈ اوپننگ میں مہمان خصوصی معروف سماجی فلاحی شخصیت سردار محمد یاسین ملک نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا

پولانی ٹریول ایجنسی گزشتہ پچاس سالوں اس ملک کی عوام کو بہترین سروس فراہم کررہی ہے ، سردار محمد یاسین ملک کا خطاب

پچاس سالہ گولڈن جوبلی کا تحفہ میرے بیٹے نے یہ افس بنا کر مجھ کو دیا ہے، یحیٰ پولانی، آفاق احمد، روف صدیقی ودیگر کی شرکت

کراچی (رپورٹ،وسیم خان) پولانی گروپ آف کمپنیز کے نیو ہیڈ آفس کی گرینڈ اوپننگ، مہمان خصوصی معروف سماجی فلاحی شخصیت سردار محمد یاسین ملک نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر مختلف ملکوں کے قونصلر جنرل، بزنس مین اور ٹریول انڈسٹری،اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے بھر پور شرکت کر کہ تقریب کو چار چاند لگا دیےاس پروقار تقریب سے مہمان خصوصی معروف سماجی و فلاحی شخصیت (hilton pharma) کے چیرمین سردار محمد یاسین ملک (ستارہ امتیاز) نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ یحییٰٰ پولانی کے والد محمد صدیق پولانی میرے دوست تھے اور انہی کی معرفت میری یحییٰ پولانی سے جان پہچان ہوئی اور آج ان سے دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے آج مجھ کو یحییٰ پولانی نے اپنی اس شاندار تقریب میں مدعو کیا جس میں بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پولانی ٹریول ایجنسی گزشتہ پچاس سالوں اس ملک کی عوام کو بہترین سروس فراہم کررہی ہے اور آج ایک جدید طرز پر مشتمل بہترین آفس بنایا ہے جس کی جتنی تعریف کی جا? وہ کم ہے ٰپولانی فمیلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ انہیں اور مزید کامیابی اور ترقی عطا فرمائے اس موقع پر پولانی گروپ اف کمپنیز کے چیرمین محمد یحیٰی پولانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولانی ٹریول ایجنسی 1973 میں قائم کی گئی2023 قریب ہے پچاس سالہ گولڈن جوبلی کا تحفہ میرے بیٹے نے یہ افس بنا کر مجھ کو دیا ہے آج کی تقریب میں کثیر تعداد میں میرے دوستوں نے شرکت کر کہ میری عزت افزائی کی جس پر وہ تمام شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہیں سینیٹر عبدالحسیب خان نے پولانی گروپ اف کمپنیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق بنا? گے ھیڈ آفس کے قیام پر مبارک باد پیش کی ماجر قومی موومنٹ کے چیر مین آفاق احمد نے یحییٰ پولانی اور صفوان پولانی کو مبارک باد پیش کی سابق صوبائی وزیر عبدالروف صدیقی نے کہا کہ پولانی گروپ کا یہ پروجیکٹ اس شہر کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا یحیٰی پولانی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہون اور دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ پولانی فیملی کو حاسدوں کی حسد سے محفوظ رکھے پاکستان جمیز جیولری ٹریڈ اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین اختر خان ٹیسوری نے یحیٰی پولانی کو زبردست خراج تحسین پیش ککرتے ہوئے مبارک باد پیش کی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*