پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ پر 400 ارب خرچ کررہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ پر 400 ارب خرچ کررہی ہے۔

عمران خان نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن سے کیا امید لگائیں، انہوں نے نا اہل ہی کہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت معاشی بحالی میں ٹاپ تھری پوزیشن میں کیسے آگئی ، ٹاپ تھری میں آنے والا کتنا نااہل ہوسکتا ہے؟ باہرعلاج کیلئے جانے والوں کوغریب کے حالات کا کیا پتہ ، کھانسی بھی ہوتو انکا پوراٹبرعلاج کیلئے باہر چلا جاتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھرمیں مہنگائی ہوئی،معیشت متاثر ہوئی ، ہیلتھ کارڈ فلاحی ریاست کی جانب قدم ہے ، پنجاب حکومت ہیلتھ کارڈ پر400 ارب خرچ کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگلے5 سالوں میں اتنا پیسہ نہیں آسکتا کہ سب کیلئے اسپتال بنائیں ، پرائیویٹ سیکٹرچھوٹے شہروں ،گاؤں میں بھی اسپتال بنائے گا ، سب سے زیادہ پیسہ تعلیم اورصحت پرخرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پہلی بار ہیلتھ کارڈ شروع کیا ، ہمارےپاس اتنے پیسے نہیں کہ آبادی کے لحاظ سے اسپتال بنائیں ، سوچتا تھا پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے کیلئے پیسہ کہاں سے لائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک قوم ملکرنہ لڑے قانون کی بالادستی قائم نہیں ہوتی ، نیب جانے والے بڑے ڈاکوؤں پرپھول پھینکے جاتے ہیں ، غریب جیلوں میں پھر کیوں ہیں،ان کو سب سے پہلے کھولو۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگلی پٹیشن یہ کریں کہ پاکستان میں جیل کھول دیں ، طاقتور جو بھی کرے،اسکو آپ نے چھوڑنا ہے ، اربوں کی پراپرٹی پرلندن میں بیٹھے ہیں،دونوں بیٹے باہر ہیں ، 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے بچوں سے پوچھوپیسہ کہاں سے آیا ، بیٹوں سے پوچھوتوکہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارامقابلہ ڈاکوؤں کےٹولے سے ہے ، طاقتورڈاکوخود کو قانون کے نیچے نہیں لانا چاہتے ، یہ چوری کریں تواین آراو دے دو،غریب کرے توجیل بھیج دو ، ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی اورفلاحی ریاست کیلئے ہے۔

عمران خان نے کہا کہ غریب ممالک میں ڈاکوپیسہ چوری کرکے باہربھیجتے ہیں ، قومیں وسائل کی کمی سے نہیں،کرپشن سےغریب ہوتی ہیں ، گزشتہ ادوارکے حکمرانوں کی کرپشن کی داستانیں میڈیا پرآتی تھیں ، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں4 ارب روپے کیسےجمع ہوگیا؟

وزیراعظم نے کہا کہ ورلڈ بینک نے احساس پروگرام کوچوتھا بہترین پروگرام قراردیا ، ن لیگ نے قرضے لے کرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پیداکیا ، ورلڈ بینک کے مطابق5.37 فیصد گروتھ ہوئی ، ن لیگ نے قرضے لے کر5.37فیصد گروتھ کی تھی ، ہم نےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم کرکےگروتھ حاصل کی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*