پنجاب بھر میں ڈیزل کی قلت برقرار

لاہور: ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی ڈیزل کی دستیابی یقینی نہ بنائی جا سکی ہے جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں ڈیزل کی قلت برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ڈیزل کی قلت برقرار ہے جبکہ مختلف پیٹرولیم نے پرائس ڈیفرنشیل نہ ملنے پر ڈیزل کی سپلائی کم کردی ہے۔

ڈیزل کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے شیل، ٹوٹل اور پی ایس او کے پیٹرول پمپس پر ڈیزل خریداری کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ڈیزل بحران سے کسان، گاڑی مالکان، پبلک ٹرانسپورٹرز اور بجلی کے کارخانے بھی متاثر ہورہے ہیں، گندم کی فصل کی کٹائی کے لئے کسان ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی خرایداری اور ملک میں قیمت فروخت کے درمیان پیدا ہونے والا فرق پیٹرولیم کمپنیوں کو بروقت ادا نہیں کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز کے ذرائع کے مطابق چھوٹی پیٹرولیم کمپنیوں نے ڈیزل کی مزید سپلائی روک دی ہے جبکہ ڈیزل بحران زیادہ تر دیہی علاقوں میں موجود پیٹرول پمپوں پر پیدا ہوا ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ڈیزل ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے، ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی مناسب مقدار موجود ہے۔

اوگرا کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*