پشاور سے جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد

کراچی سے جانے والے عمرہ  زائرین کے لیے ویکسینیشن کے بغیر سفر کی تاریخ  بڑھا دی گئی ہے جب کہ پشاور کے عمرہ زائرین کے لیے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فیڈرل ائیرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بارڈر ہیلتھ سروسز کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کے مطابق ویکسینیشن کے بغیر سفر پر مزید 15 دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔  عمرہ زائرین اب 10 اکتوبر تک بغیر  ویکسینیشن سفر کرسکتے ہیں۔

 فوکل پرسن کے مطابق  عازمین عمرہ کے لیے سہولیات بہتر بنانےکے لیے توسیع کی گئی ہے، کراچی ائیرپورٹ ڈسپنسری میں 5 نادرا سہولت سینٹر بھی قائم کیےگئے ہیں، جیکب لائن ڈسپنسری میں اگلے ہفتے  ویکسینیشن شروع ہوگی۔

دوسری جانب  پشاور کے عمرہ  زائرین کے لیے بھی ویکسینیشن کے بغیر سفری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پشاور  سے عمرہ زائرین اور سعودی وزٹ ویزا کے مسافروں کے لیے 15 اکتوبر سے ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

پشاور کے عمرہ زائرین 14 اکتوبر تک ویکسینیشن کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس پشاور میں ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جس میں  خواتین  اور مردوں کے 20 کاؤنٹر  بنائےگئے ہیں۔ ویکسینیشن سینٹر میں نادرا کے دو سہولت سینٹر بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر سید مرتضیٰ شاہ بخاری کا کہنا ہےکہ شہری سفر سےکم از کم 10 دن قبل ویکسینیشن کرالیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*