پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

قومی ٹیم کےچیف سلیکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور 5 ریزرو کھلاڑیوں پرمشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو اسپنر بلال آصف اور اوپنر عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اسکواڈ میں شامل 21 ویں رکن یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل جو کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 2022 کا حصہ نہیں ہیں وہ 16 فروری بروز بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تربیتی کیمپ کا حصہ بن جائیں گے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود ، زاہد محمود۔https://platform.twitter.com/embed/Tweet.html?x

ریزرو پلیئرز:

کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، یاسر شاہ۔

کوچز کا اعلان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ جب کہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے پاکستان کا فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 4 تا 8 مارچ، دوسرا کراچی میں 12 تا 16 مارچ اور تیسرا لاہور 21 تا 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*