پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

رمضان المبارک 1444ھ کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

پشاور میں جاری اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک تھے۔

محکمہ فلکیات، موسمیات اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

کراچی میں چاند نظر نہیں آیا

زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی نے اعلان کیا کہ سندھ میں بھی کہیں سے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ 

لاہور میں چاند نظر نہیں آیا

سربراہ زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا کہ پنجاب میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ 

چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے امکانات ہیں تاہم موسم ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 7 بجکر 28 منٹ تک چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جبکہ بلوچستان کے علاقے نوکنڈی اور جیوانی میں 7 بجکر 55 منٹ تک چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*