پاکستان سبسڈی کے بجائے وسائل کا استعمال کرے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ و سینٹرل ایشیا، جہاد آزور کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے بجائے وسائل کا استعمال کریں، اشیا پر سبسڈی دینا مددگار نہیں رجعت پسندی ہے۔

جہاد آزور نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ یہ آئی ایم ایف کی شرائط نہیں بلکہ مہنگائی کے دور میں ضرورت مندوں کی مدد کا طریقہ ہے۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ و سینٹرل ایشیا نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور یو این ڈی پی کی جائزہ رپورٹ کے بعد پتہ چلے گا کہ پاکستان کی کیسے مدد کی جاسکتی ہے۔

جہاد آزور کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشکل وقت میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے، اسی لیے آئی ایم ایف پروگرام میں توسیع بھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کا پروگرام ری ویو مکمل ہونے کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی رقم دی گئی، امید ہے نومبر میں اگلے ری ویو کی تیاری مکمل ہوجائے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*