پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج لاہور میں شروع ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا۔

میچ کےلیے تیاریاں مکمل ہوگئیں جبکہ ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ سیشنز بھی کیے، بولنگ بیٹنگ فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کیں اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

آسٹریلیا نے تو کراچی میں کھیلنے والی فائنل الیون کو ہی آخری ٹیسٹ کےلیے بھی برقرار رکھا ہے ، البتہ پاکستان کی جانب سے فائنل الیون کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، جو آخری دن وکٹ دیکھ کر کیا جائے گا۔ خیال ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی پچ اسپنرز کے لیے موزوں ہو گی، اس کا اظہار گزشتہ روزکپتان بابر اعظم نے بھی کیا جبکہ ممکن ہے کہ ہوم ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتریں لیکن یہ فیصلہ ٹاس کے موقع پر ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں اب تک کوئی ٹیم نہ جیت سکی ہے اور نہ ہی کسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، 3 میچز پر مشتمل سیریز کے دونوں میچز ڈرا ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*