پاکستانیوں کے لیے اگلے ماہ ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان

اسلام آباد : پاکستانیوں کے لیے اگلے ماہ ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان ہے ، جس کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگلے ماہ کا آغاز خوشگوار ہوگا، کیونکہ انہیں مئی کے پہلے ہفتے میں مسلسل تین چھٹیاں ملنے کی توقع ہے۔

کابینہ ڈویژن کے آفیشل تعطیلات کے شیڈول کے تحت یکم مئی کو ‘یومِ مزدور’ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

سال 2026 میں یکم مئی جمعہ کے روز آ رہا ہے، جس کی وجہ سے ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار) مل کر ایک طویل بریک کی صورت اختیار کر لیں گی۔

سرکاری ملازمین جو ہفتے میں 5 دن کام کرتے ہیں، وہاں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلسل 3 روز تعطیل ہوگی جبکہ تمام اسکولوں اور کالجوں میں بھی جمعہ سے اتوار تک تین روزہ چھٹیاں ہوں گی۔

نجی دفاتر کے ملازمین کو بھی یکم مئی کی عام تعطیل کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔

کابینہ ڈویژن نے پہلے ہی سال 2026 کی عوامی تعطیلات کی فہرست میں یومِ مزدور کو شامل کر رکھا ہے، جس کے باعث مئی کے پہلے ہفتے میں ملازمین کو ایک بھرپور آرام کا موقع ملے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*