ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنا ہمارا ہدف ہے، نیتھن لیون

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر نیتھن لیون نے کہا ہے کہ ہرمیچ جیتنے کے لئے جاتے ہیں اور پاکستان سے یہ میچ تین صفر جیت کر جانا ہمارا ہدف ہے۔

نیتھن لیون نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں چوبیس سال بعد آنے والی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں اس کے علاوہ پاکستان میں زیادہ کرکٹ نہیں ہورہی اس لئے بحالی میں مدد دینے پر بھی خوش ہیں۔

لیون کا کہنا تھا کہ 2019 کے بعد غیرملکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہوگا اس لیے ہم مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس ایشٹن اگار اور مچ مارچ جیسے باصلاحیت آل راؤنڈر ہیں لیکن ابھی معلوم نہیں کہ  ایک یا پھر دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پریکٹس سیشن میں اندازہ ہوا کہ تین پچیں بنیں ہیں ایک پچ پر اتنی اسپن نہیں ہورہی ہیں، ابھی تو پچ پر چمک ہے پہلے دو دن بیٹنگ کو مدد دے گی پھر اسپن بھی ہوگی۔

لیون نے کہا کہ مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ اچھے اسپنر ہیں انہیں ٹیسٹ میچ میں بولنگ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی تھی، آسٹریلیا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ورلڈ کرکٹ اور پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے اہم ہے، نہ صرف آسٹریلیا میں بلکہ پاکستان میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی کرکٹ کھیل کر ایک رول ماڈل بن سکتے ہیں۔

لیون نیتھن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*