ٹرتھ سوشل نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپ ٹرتھ سوشل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اور چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلی کیشن ٹرتھ سوشل سب سے اوپر ہے۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے تصویر کے ساتھ ایک بیان میں جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرتھ سوشل اس وقت ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو ایپل اسٹور پر شکست دے رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں چاہے ایلون مسک تاحیات پابندی ہٹا بھی دیں۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگلے ہفتے سے میں اپنا ’ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم‘ استعمال کرنا شروع کردوں گا۔

ٹرتھ سوشل کیا ہے؟

ایک برس قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی تو سابق امریکی صدر نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ٹرتھ سوشل‘ کے نام سے ایک ایپلی کیشن معتارف کرائی تھی۔

ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر خرید لیا

خیال رہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان 44 ارب ڈالر میں فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے ایلون مسک کی 54.20 ڈالر فی شیئر میں خریدنے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

معاہدے کے بعد ایلون مسک ٹوئٹر کے واحد سب سے بڑے شیئر ہولڈر بھی بن گئے۔رپورٹس کے مطابق یہ اب تک کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*