ویڈیو: کیا جوبائیڈن نے بھی عمران خان کے جانے کا جشن منایا؟

سابق وزیراعظم عمران خان منصب سے فراغت سے قبل ہی اپنے خلاف لائی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کو ’ امریکی سازش ‘ قرار دے چکے  تھے۔

عمران خان کے اسی بیان سے ملتی جلتی ایک کڑی ان کے منصب سے ہٹنے کے بعد ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک ویڈیو کے طور پر سامنے آئی لیکن اس ویڈیو میں دراصل کوئی حقیقت نہیں اور یہ ایک جعلی ویڈیو ہے۔

ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی 22 سیکنڈ کی  ویڈیو میں جوبائیڈن کو جج کیٹانجی براؤن جیکسن کے ہمراہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی کارروائی کو دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں عدم اعتماد کامیاب ہونے پر جوبائیڈن اور امریکی جج ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور وکٹری کا نشان بناتے ہیں جب کہ ساتھ ہی جیکسن کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کردکھایا۔

ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

ویڈیو سے متعلق انڈیا ٹوڈے اینٹی فیک نیوز وار روم کا کہنا ہےکہ ویڈیو ایڈیٹ شدہ اور جعلی ہے۔داراصل یہ ویڈیو 8 اپریل 2022 کو بائیڈن کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی جس میں دونوں شخصیات کو سپریم کورٹ میں پہلی سیاہ فام خاتون جج کے انتخاب پر خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*