
رپورٹ طاہر عباسی
کراچی میں منشیات کے خلاف بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وفاقی حساس ادراے نے کوکین نیٹ ورک کی مبینہ ماسٹر مائنڈ المول عرف پنکی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، جن میں مبینہ طور پر بااثر شخصیات اور منشیات کے بڑے نیٹ ورک سے متعلق معلومات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان انکشافات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں اور کیس میں اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمہ سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے چھاپوں کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کا امکان ہے
