’وسیم اکرم کا پلس ورژن مائنس ہوگیا‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملکی سیاسی صورت حال میں اپنا نام ٹرینڈنگ میں دیکھ کر حیران ہوئے تھے اور سوال کیا تھا کہ میرے حوالے سے ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے؟

وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے اس ٹوئٹ پر مختلف تبصرے کیے۔

ان تبصرے کرنے والوں میں گلوکار و اداکار فخرِ عالم بھی شامل ہیں جن کا جواب سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

وسیم اکرم کے سوال پر فخرِ عالم نے جواب دیا کہ وسیم اکرم اس وجہ سے ٹرینڈ پینل پر دکھائی دے رہا ہے کیونکہ آپ کا پلس ورژن مائنس ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متعدد بار عثمان بزدار کو بہترین وزیراعلی قرار دیتے ہوئے وسیم اکرم پلس بھی قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز جب بزدار کے استعفی سے متعلق خبریں سامنے آئیں تو ٹوئٹر پر ’وسیم اکرم‘ کا ٹرینڈ چلنے لگا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے حوالے سے ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے؟

وسیم اکرم نے اپنے نام سے متعلق ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلنے سے متعلق خوش ہونے کی ایموجیز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مگر کوئی مسئلہ نہیں ہے آپ اس ہیش ٹیگ کو استمال کرتے رہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*