
کراچی(رپورٹر طاہر عباسی) ایس بی سی اے کے دو افسران معطل، مبینہ بھتہ وصولی کا معاملہ, وزیر اعلٰی سندھ برہم ،ڈی جی وسیم شمشاد کو طلب کرلیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) ضلع شرقی میں زیرِ تعمیر عمارت کے مالک سے مبینہ طور پر بھتے کی رقم کے عوض دستک کرنے کا معاملہ سامنے آنے پر دو افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ زیرِ تعمیر عمارت کے مالک کے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے براہِ راست روابط ہونے کی اطلاعات کے بعد اعلیٰ حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ معاملے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل وسیم شمشاد کو وزیر اعلیٰ ہاؤس طلب کر لیا گیا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا شہر میں تعمیراتی شعبے سے رقم وصولی پر سخت اظہار برہمی کیا۔گریڈ 16 کے افسر رضا حسین خشک اور گریڈ 14 کے جونئیر افسر عمیر خان ڈائو کو عہدے سے ہٹاکر انکوائری شروع کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کے تبادلے اور معطلی کے نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیے گئے۔ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے ایس بی سی اے کا ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ بھی رات گئے کھولا گیا۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر رقم وصول کرنے والے افسران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی تیاری جاری ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
