وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا: محکمہ سروسز پنجاب

لاہور: پنجاب کے محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن  کا کہناہے کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹیفکیشن واپس  لینے کا کوئی حکم نہیں ملا۔

محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حکام کا کہنا ہےکہ محکمہ عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے تاہم اب وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا کوئی حکم نہیں ملا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کی  بحالی کا بھی  نوٹیفکیشن موجود نہیں  ہے، گورنر کے حکم پر عملدرآمد کا کوئی  حکم موصول ہوا تو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تاہم اب تک ایسا کوئی حکم  نہیں ملا جس بنا پر کابینہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*