وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران زیر غور

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور سکیورٹی امور زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگرامور بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق بھی بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*