وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کریں گے، روس نے خبردار کر دیا

روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر  اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیار استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق ترجمان کریملن نے کہا ہے  کہ ملکی سلامتی سے متعلق ہمارے اصول متعین اورپبلک ہیں  اور جوہری ہتھیار متعین اصولوں کے تحت استعمال کریں گے۔
دوسری جانب امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اس حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا ممکنہ استعمال تباہ کن ہو سکتا ہے۔
جان کربی نے کہا کہ کسی ذمہ دارجوہری ملک کو اس طرح کامظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*