اسلام آباد (5 مئی 2026): نادرا نے اپنی نئی ویب سائٹ پر nGRIDS کا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے شہری مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے، جو شہریوں کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کرتا رہتا ہے۔
اب نادرا نے اپنی نئی ویب سائٹ پر nGRIDS کا ایک فیچر دیا ہے، جس سے شہری مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ نادرا کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ عام شہری آتے ہیں اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ نادرا کے سینٹرز کہاں کہاں ہیں؟ خاص طور پر چار ہزار ای سہولت مراکز کہاں ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ عام شہریوں کی معلومات اور آسانی کے لیے نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر nGRIDS کا ایک نیا فیچر دیا ہے۔ اس فیچر کو کلک کرنے پر ملک بھر میں نادرا سے متعلق تمام معلومات اسکرین پر آ جائے گی۔
nGRIDS کے ذریعہ عام شہری چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں نادرا کے ریجنل سینٹرز کی تعداد اور وہ کہاں واقع ہیں، اس بارے میں جان سکتے ہیں۔
کس ضلع میں نادرا کے دفاتر کہاں کہاں ہیں؟ اس کے علاوہ یونین کونسل آفس اور نادرا ای سہولت مراکز کس جگہ موجود ہیں اس کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔
صارفین اپنے مطلوبہ مراکز کے بارے میں یہ بھی جان سکتے ہیں کہ وہ سنگل شفٹ ہیں یا ڈبل شفٹ اور ان کے اوقات کار کیا ہیں۔
نادرا کی نئی ویب سائٹ کے فیچرز، اس پر دی گئی معلومات کے علاوہ نادرا سینٹر پر سروس نہ ملنے کی صورت میں آپ کے پاس موجود آپشنز اور شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ سے متعلق اہم سوالات کے جوابات جاننے کے لئے دیکھیں یہ مکمل پوڈ کاسٹ بھی دیکھیں۔
